22
Mar
سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابات نہیں
سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابات نہیں
جمعیت المومنین چوراسی کے صدر بنے مجید انصاری
رانچی (نمائندہ خصوصی):
جمعیت المومنین چوراسی کا انتخاب اتوار کے روز ڈورانڈا پرسا ٹولی مومن ہال میں امن و امان کے ساتھ مکمل ہوا۔ انتخاب مجسٹریٹ اور پولیس کی نگرانی میں کرایا گیا۔
کل 740 ووٹروں میں سے 447 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
انتخاب کے نتیجے میں مجید انصاری صدر اور نور عالم سیکریٹری منتخب ہوئے۔
اسی طرح رضوان انصاری نائب صدر اور ارشد ضیاء خزانچی منتخب ہوئے۔
نتائج کا اعلان مرکزی انتخاب کنوینر جنید عالم نے کیا۔
صدر کے عہدے کے لیے مجید انصاری کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کو کم ووٹ ملے۔
زیادہ ووٹ حاصل کرنے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا۔